نیتن یاہو کابینہ کے کچھ لوگ امن معاہدے اور صدر ٹرمپ پر تنقید کررہے ہیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔18 جون 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کابینہ کے کچھ لوگ امن معاہدے اور صدر ٹرمپ پر تنقید کررہے ہیں، اسرائیلی کابینہ کو پیغام ہے کہ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔18 جون 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کابینہ کے کچھ لوگ امن معاہدے اور صدر ٹرمپ پر تنقید کررہے ہیں، اسرائیلی کابینہ کو پیغام ہے کہ تمہارے گھروں کی حفاظت امریکی ہتھیاروں سے ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا معاہدہ کرنا امریکا کی جیت ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا اور اس کے عوام کی فتح ہے۔ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کردی گئی ہے، معاہدے میں شامل ہے کہ ایران ایسے ہتھیار یا میزائل نہیں بنائے گا جس سے دنیا کو خطرہ ہو، ایران کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، معاشی ریلیف کا انحصار ایران کے اپنے رویے پر ہے، ایران کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو دیکھا جائے گا، ایران کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی ہوتی جائے گی، اسلام آباد مفاہمتی یاداشت ہر لحاظ سے امریکا کے مفاد میں ہے۔



