اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 18 جون 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کو 300بلین ڈالر کی ادائیگی نہیں کررہا۔ صدر ٹرمپ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا ایران کو تین بلین ڈالر کی ادائیگی نہیں کررہا،300بلین ڈالر ادائیگی کی خبر جعلی اور ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا ہے، امریکا کیلئے معاہدے میں صرف کامیابی ہے۔معاہدے سے تیل کی قیمتیں کم ہوئیں اور عوام اسٹاک مارکیٹ دیکھیں۔ مزید برآں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا معاہدہ کرنا امریکا کی جیت ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا اور اس کے عوام کی فتح ہے۔ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کردی گئی ہے، معاہدے میں شامل ہے کہ ایران ایسے ہتھیار یا میزائل نہیں بنائے گا جس سے دنیا کو خطرہ ہو، ایران کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، معاشی ریلیف کا انحصار ایران کے اپنے رویے پر ہے، ایران کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو دیکھا جائے گا، ایران کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی ہوتی جائے گی، اسلام آباد مفاہمتی یاداشت ہر لحاظ سے امریکا کے مفاد میں ہے۔