کویت کا مخصوص غیرملکیوں کیلئے 15 سالہ ویزہ کا اعلان، پاکستانی بھی شامل
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2026ء) خلیجی ملک کویت کی حکومت نے ایک نئے طویل مدتی ریذیڈنسی پلان کا اعلان کردیا، جس کے تحت اہل غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ان کے اہلخانہ کو 15 سال تک کا اقامہ دیا جائے گا۔ خلیج

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2026ء) خلیجی ملک کویت کی حکومت نے ایک نئے طویل مدتی ریذیڈنسی پلان کا اعلان کردیا، جس کے تحت اہل غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ان کے اہلخانہ کو 15 سال تک کا اقامہ دیا جائے گا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق کویت نے اپنے ویزہ قوانین میں ایک انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے لیے 15 سالہ انویسٹمنٹ ویزہ متعارف کرا دیا ہے، اس نئے قانون کا مقصد کویت کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطے کا ایک معروف اور اہم ترین مرکز بنانا ہے، اس نئے ویزہ رول کے تحت مخصوص افراد 15 سال تک کا طویل مدتی اقامہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ کویت کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی سرمایہ کار جو مقررہ معیارات پر پورا اترتے ہوں، سرمایہ کاروں کے قریبی اور فوری فیملی ممبران، کویت میں کام کرنے والے انویسٹمنٹ اداروں کے تسلیم شدہ اور اعلیٰ عہدیداران، سرمایہ کاری کرنے والے اداروں سے وابستہ تصدیق شدہ شراکت دار اس ویزہ کے اہل ہوں گے، تاہم 15 سالہ اقامہ حاصل کرنے کے لیے کویتی حکومت نے کچھ اہم اور لازمی شرائط بھی عائد کی ہیں، جن پر پورا اترنا ضروری ہے۔



