ایران کے ساتھ منجمد اثاثوں کا طریقہ کار طے ہوگیا، اثاثوں کی بحالی کا امریکی کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 22 جون 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ایران کے اثاثے بحال ہوں تو یقینی بنایا جائے کہ رقم دہشتگردی کی فنڈنگ میں استعمال نہیں ہوگی ۔ ا

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 22 جون 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں ایران کے اثاثے بحال ہوں تو یقینی بنایا جائے کہ رقم دہشتگردی کی فنڈنگ میں استعمال نہیں ہوگی ۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں وائٹ ہاؤس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی اور لبنان کی خودمختاری دونوں کا تحفظ چاہتا ہے،اسرائیل نے واضح کیا ہے جنوبی لبنان میں اس کے کوئی علاقائی عزائم نہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے خدشات کے باعث وہاں موجود ہیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ منجمد اثاثوں کا طریقہ کار طے ہوگیا، اثاثوں کی بحالی کا امریکی کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا ، ایران امریکی سویا بین اور گندم بھی خریدے گا۔



