دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2026ء) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی آنے والے یا دبئی کے راستے دنیا بھر میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک خصوصی سمر ہالی ڈے مہم کا آغاز کیا ہے، اس مہم کے تحت مسافروں کو دبئی کے مشہور 5 اسٹار ہوٹل میں بالکل مفت رہائش اور 'مائی ایمریٹس پاس' کے ذریعے سینکڑوں پرکشش ڈسکاؤنٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن اپنے مسافروں کو دبئی کے عین مرکز میں واقع پرتعیش ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکس میں مفت قیام کا موقع دے رہی ہے، جہاں مسافر عالمی معیار کے ریستورانوں، سرائے سپا، جم اور شاندار آؤٹ ڈور پول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔