امریکا ایران معاہدے کے حوالے سے تیکنیکی ٹیمیں 29 جون کو دوبارہ سوئٹزرلینڈ جائیں گی
کویت (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 جون 2026ء ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کے حوالے سے تیکنیکی ٹیمیں 29 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی ، تیکنیکی ٹیمیں ایرا

کویت (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 24 جون 2026ء ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کے حوالے سے تیکنیکی ٹیمیں 29 جون کو دوبارہ سوئٹزر لینڈ جائیں گی ، تیکنیکی ٹیمیں ایران سے جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق بات کریں گی۔ انہوں نے کویت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے نیوی گیشن آزادانہ طور پر دوبارہ شروع ہو۔ معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے گرر ہی ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران مفاہمت کی یاداشت کی پاسداری کرے۔ ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں۔ ایران اگر امریکا کے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ امریکی سکیورٹی ضمانتیں کوئی زبانی وعدے نہیں بلکہ زمینی حقیقت ہیں۔



