دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کا رہائشیوں کیلئے بڑا سرپرائز
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2026ء) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے معیارِ زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دبئی میونسپلٹی کے 3 نئے جدید پراجیکٹس

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2026ء) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے امارات میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے معیارِ زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دبئی میونسپلٹی کے 3 نئے جدید پراجیکٹس کے پیکیج کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبے دبئی کے ورثے اور مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا ایک بہترین امتزاج ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی میں شروع کیے جانے والے ان 3 نئے پراجیکٹس میں ایک دبئی فالکن مارکیٹ ہے، اس پراجیکٹ کا مقصد دبئی کے روایتی اور ثقافتی ورثے کو برقرار رکھنا ہے، عقاب چونکہ عرب ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں، اس لیے اس مارکیٹ کے ذریعے سیاحت اور مقامی ورثے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ As part of our efforts to enhance quality of life and urban services across the emirate, I have approved a new package of Dubai Municipality projects. These projects include the 'Dubai Falcon Market', the first of its kind in the region, celebrating our heritage with a… pic.twitter.com/GlmKvhJHbB— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) June 25, 2026 معلوم ہوا ہے کہ دوسرا منصوبہ دبئی کریک لائٹنگ پراجیکٹ ہے، یہ 8 کلومیٹر طویل ایک شاندار لائٹنگ منصوبہ ہے جو دبئی کے تاریخی قلب کو ایک نئے اور دلفریب انداز میں بدل کر رکھ دے گا، اس منصوبے سے دبئی کریک کی خوبصورتی اور رات کے منظر نامے میں مزید نکھار آئے گا۔



