آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا کوئی فیس قبول نہیں
بحرین (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 25 جون 2026ء ) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا فیس قبول نہیں، بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ریاست کی ملکی

بحرین (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 25 جون 2026ء ) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا فیس قبول نہیں، بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ریاست کی ملکیت نہیں ہوتیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، خلیجی ممالک نے اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے،سفارتی عمل میں خلیجی ملکوں کو شامل کیا جائے گا، خلیجی ممالک کسی بھی ٹول ٹیکس کے خلاف ہیں، عمان بھی کسی ٹول ٹیکس کے حق میں نہیں ہے۔ خلیجی ممالک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ریاست کی ملکیت نہیں ہوتیں۔ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر ٹول ٹیکس یا فیس قبول نہیں۔



