واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 25 جون 2026ء ) امریکا اور ایران نے پاسدران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے برطانوی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران نے پاسدران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایرانی پاسدران انقلاب اور امریکی سینٹ کام کے حکام دوحہ میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ایسے نئے رابطے قائم کئے جو پہلے نہیں تھے، ان رابطوں میں ایرانی پاسدران انقلاب کے ساتھ بھی رابطے شامل ہیں۔آرآئی جی سی سے رابطوں کے ذریعے مختلف معاشی مراعات اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔