تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 27 جون 2026ء ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ محسن رضائی کے مطابق امریکی حملے مفاہمتی یاداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔حملوں کے ذمہ دار امریکا اور تعاون کرنے والے ہیں،معاہدے کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے، امریکا اپنی پراکسیوں کی کاروائیوں کی حمایت کررہا ہے۔ سربراہ ایرانی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا کہ الزام تراشی کا کھیل مزید نہیں چلے گا، ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ اصولوں اور معاہدے کے پابند نہیں۔مزید برآں پاسداران انقلاب نے خطے میں واقع امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کی گئی، امریکی اقدام پر ایران نے مناسب جواب دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔