سعودی عرب کا ایکسپائرڈ ورک پرمٹ کی تجدید کیلئے ڈیڈلائن کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2026ء) سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل کے بزنس پلیٹ فارم 'قویٰ' (Qiwa) نے مملکت میں موجود کمپنیوں اور کفیلوں کے لیے ڈیڈ لائن جاری کی ہے، جس کے تحت نئے جن غیرملکی ملازمین کے ورک

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2026ء) سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل کے بزنس پلیٹ فارم 'قویٰ' (Qiwa) نے مملکت میں موجود کمپنیوں اور کفیلوں کے لیے ڈیڈ لائن جاری کی ہے، جس کے تحت نئے جن غیرملکی ملازمین کے ورک پرمٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں، ان کی تجدید کے لیے 30 جون 2026ء آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سعودی گزٹ کے مطابق قویٰ پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ اگر کسی ملازم کا ورک پرمٹ ایکسپائر ہوئے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور آجر نے 30 جون تک اس کی تجدید نہیں کی تو یکم جولائی سے اس ملازم کا نام آجر یا کمپنی کے سرکاری ریکارڈ سے خود بخود حذف کر دیا جائے گا۔



