بھارتی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کی 'ویزہ آن ارائیول' سہولت مل گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2026ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزہ آن ارائیول یعنی ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزے کے حصول کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، تاہم یہ سہولت تمام بھارتی شہریوں

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2026ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزہ آن ارائیول یعنی ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزے کے حصول کی سہولت فراہم کر رکھی ہے، تاہم یہ سہولت تمام بھارتی شہریوں کے لیے نہیں بلکہ مخصوص سفری دستاویزات کے ساتھ مشروط ہے، اماراتی حکومت نے اس پروگرام کو دو مختلف کیٹیگریز 14 دن اور 60 دن میں تقسیم کیا ہے، ویزہ آن ارائیول کی کسی بھی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافر کا پاسپورٹ امارات میں داخلے کے وقت کم از کم 6 ماہ تک کارآمد ہونا لازمی ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق 14 روزہ ویزہ آن ارائیول ان بھارتی شہریوں کو مل سکتا ہے جن کے پاس عام پاسپورٹ کے ساتھ امریکہ، برطانیہ یا یورپی یونین کا کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد ویزہ یا رہائشی اجازت نامہ موجود ہو، یو اے ای حکومت نے اس پالیسی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، جس کے بعد اب آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور جنوبی کوریا کا ویلڈ ویزہ یا اقامہ رکھنے والے بھارتی شہری بھی اس 14 روزہ ویزے کے اہل ہیں۔



