پونا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 29 جون 2026ء ) بھارت میں 26 سالہ نوجوان اور کاروباری شخصیت کیتن اگروال قتل کیس سے متعلق پولیس نے اہم انکشاف کیا ہے کہ سیا گوئل نے بظاہر منگیتر کیتن سے شاپنگ کیلئے ایک کروڑ روپے لے کر اپنے بوائے فرینڈ چیتن چوہدری کو دے دیئے، ابتدائی طور پر یہ رقم پولیس سے بھاگنے کی منصوبہ بندی کیلئے تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جون 2026 کو لوہا گڑھ فورٹ میں 26 سالہ کیتن اگروال کو قتل کردیا گیا تھا، کیتن اگر وال قتل کیس کی سازش سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ پولیس لڑکی سیا گوئل کے مالی معاملات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ اس نے اگر وال کو قتل کرنے سے پہلے کتنی رقم نکلوائی تھی؟ بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس اور چیتن چوہدری نے بھی رقم کیلئے اسے بلیک میل کیا تھا۔