مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی 2026ء) قطر نے ایرانی حملے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور آبنائے ہرمز کے قریب قطری آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت کی ہے۔  ترجمان قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب قطری آئل ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری آمدورفت کی خلاف ورزی ہے۔ روئٹرز کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب قطری آئل ٹینکر الرقیات (Al Rekayyat) کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری آمدورفت اور عالمی توانائی کی سپلائی کے خلاف ناقابلِ قبول حملہ ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماجد الانصاری نے اس واقعے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرے جو خطے کی سلامتی اور بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔