امریکا کا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان
انقراء (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 جولائی 2026ء ) مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے، ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ترکیہ امریکا سے طیارے خریدے گا تو پرزوں ک

انقراء (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 جولائی 2026ء ) مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے، ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ترکیہ امریکا سے طیارے خریدے گا تو پرزوں کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری ہوگی۔ میڈیا کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے، ترکیہ چاہتا تو اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکتا تھا لیکن میری وجہ سے ایسا نہیں کیا۔ عسکری تعاون اور ایران کے مسئلے پر بھی بات ہوگئی، ہم ایف 35 طیاروں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کریں گے، ہم دونوں کے درمیان بہت اچھی کیمسٹری بنی ہوئی ہے، میں نیٹو سے سخت نا امید ہوں، امریکا نے روس سے ہمیشہ یورپ کو تحفظ فراہم کیا، جب ہمیں مدد کی ضرورت پڑی تو کسی نے مدد نہیں کی، برطانوی وزیراعظم نے کہا ہم جنگ کے بعد مدد کریں گے۔



