انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ہم آج رات بھی ایرانی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، ایرانیوں کا رویہ بہت برا ہے کل جہازوں پر ڈرونز اور میزائل فائر کیے، 47 برس سے ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا ہے۔ انقرا میں نیٹوسمٹ کی سائیڈ لائن میں یوکرین کے صدرزیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کا مستقبل بہت روشن ہے، پولینڈ میں موجود یوکرینی اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں، ترکیہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شاندار کام کیا، نیٹو کا اجلاس شاندار رہا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کا رویہ بہت برا ہے، میں ایرانیوں سے خوش نہیں ہوں، کل انہوں نے جہازوں پر ڈرونز اور میزائل فائر کیے، ممکنہ طور پر آج رات بھی ایرانی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، 47 برس سے ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا ہے۔