واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہ ٹک ٹاک پر میں ٹیلرسوئفٹ سے زیادہ مقبول ہوں، ٹک ٹاک پر میرے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس نکلا۔ میڈیا کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز والی بااثر شخصیت ہیں اور عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی فالوورز کی دوڑ میں ان سے بہت پیچھے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو روز قبل جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق وہ ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ گیارہویں نمبر پر ہیں، یعنی وہ ٹیلرسوئفٹ سے بہت بڑے مارجن سے آگے ہیں۔ لیکن عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا سے صدر ٹرمپ کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔