ایچ-1 بی ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو امریکا میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 جولائی 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایچ-1 بی ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو امریکا میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی، ا

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 جولائی 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایچ-1 بی ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو امریکا میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی، امریکی ملازمتیں غیرملکی فراڈیوں کیلئے نہیں بلکہ صرف امریکیوں کیلئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے ایچ-1 بی ویزا پروگرام میں بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کی تحقیقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کمپنیوں اور عناصر کو سختی سے خبردار کرتے ہیں جو امریکی کارکنوں کے مفادات کی قیمت پر اس نظام کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جے ڈی وینس نے ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ایئرنیشنل گارڈ کے بیس کے دورے کے موقع پر کہا کہ امریکی محکمۂ محنت پہلے ہی اس سلسلے میں متعدد افراد اور اداروں کے خلاف سمن جاری کرچکا ہے اور غیرملکی فراڈیوں کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



