واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 جولائی 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ایران نے بات چیت جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے،ایران کی درخواست پر مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مند ہیں، مذاکرات کریں گے لیکن ایران کو واضح پیغام دیا کہ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے۔ اسی طرح صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام ایران کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے۔ اگر مجھے قتل کردیا گیا تو اس سے متعلق میں نے ہدایات جاری کی ہیں، اگر میرا قتل ہوا تو ایران پر غیرمعمولی بمباری کی جائے گی۔ میرا نام کافی عرصے سے ایران کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اسے ایسی خفیہ معلومات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران ان کے قتل کی سازش کر رہا ہے۔