دبئی کے مشہور تفریحی اور تجارتی مرکز میں سمارٹ پارکنگ سسٹم نافذ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی 2026ء) دبئی کے مشہور تفریحی اور تجارتی مرکز 'سٹی واک' آنے والے سیاحوں اور مقامی خریداروں کے لیے پارکنگ کے نظام کو انتہائی آسان بنا دیا گیا، پارکنگ کا انتظام سنبھالنے والی کمپن

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی 2026ء) دبئی کے مشہور تفریحی اور تجارتی مرکز 'سٹی واک' آنے والے سیاحوں اور مقامی خریداروں کے لیے پارکنگ کے نظام کو انتہائی آسان بنا دیا گیا، پارکنگ کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی 'پارکن' نے سٹی واک میں بغیر بیریئر اور بغیر ٹکٹ کے جدید پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے گاڑی مالکان کے وقت کی بچت ہوگی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سٹی واک میں آنے والے وزیٹرز کے لیے پہلے ایک گھنٹے کی پارکنگ بالکل مفت ہوگی، مفت وقت ختم ہونے کے بعد ہر ایک گھنٹے یا اس کے کسی حصے کے لیے 5 درہم فیس چارج کی جائے گی، پارکنگ کی یہ فیس وزٹر کے 'پارکن' اکاؤنٹ سے خودکار طریقے سے کاٹ لی جائے گی، اگر کسی وزٹر کا پارکن اکاؤنٹ نہیں ہے، یا اکاؤنٹ میں رقم کم ہے، تو صارف کو موبائل پر ادائیگی کے لیے ایک لنک بھیج دیا جائے گا۔



