ایرانی پراکسیز کے حملے کا خطرہ، صدرٹرمپ کو نیٹوسربراہ اجلاس کے بعد روانگی کیلئے اپنا طیارہ تبدیل کرنا پڑگیا
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 جولائی 2026ء ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پراکسیز کے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث نیٹوسربراہ اجلاس کے دوران امریکی صدرٹرمپ کو طیارہ ب

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 جولائی 2026ء ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پراکسیز کے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث نیٹوسربراہ اجلاس کے دوران امریکی صدرٹرمپ کو طیارہ بدلنا پڑگیا، بتایا گیا ہے کہ خفیہ سروس کے اہلکاروں نے صدرٹرمپ کو مشورہ دیا کہ ترکیہ سے روانگی کیلئے قطر کے نئےائیرفورس ون کی بجائے پرانا ائیرفورس ون استعمال کریں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 جولائی کو ترکیے میں منعقد نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ صدر ٹرمپ ترکیہ کیلئے نئے ائیرفورس ون میں گئے تھے جبکہ صدر ٹرمپ نے ترکیے سے انگلینڈ سفر کیلئے پرانے ائیرفورس ون طیارےکا استعمال کیا تھا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو ایک ایسے ممکنہ منصوبے کی اطلاع ملی تھی جس کے تحت صدر ٹرمپ کے زیرِ استعمال طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جا سکتی تھی۔



