قسمت کا کھیل! برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 جولائی 2026ء ) قسمت کا کھیل دیکھو کہ برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے، دونوں بہن بھائی دو سال تک ایک ہی جگہ کام کرتے رہے، ایک روز

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 جولائی 2026ء ) قسمت کا کھیل دیکھو کہ برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے، دونوں بہن بھائی دو سال تک ایک ہی جگہ کام کرتے رہے، ایک روز دونوں میں گود لینے کے واقعے پر گفتگو ہوئی، تو اینڈریا کو پتا چلا کہ ڈیوگرین میرا بھائی ہے، دونوں بہن بھائیوں نے ملنے کو بڑی خوش نصیبی قرار دیا۔ بی بی سی کے مطابق یہ حیران کن واقعہ تب سامنے آیا جب 60سالہ ڈیوگرین 2005 میں مانچسٹر ایئرپورٹ کے بس اسٹیشن پر سپروائزر جبکہ 53 سالہ اینڈریا اُرمسٹن وہاں وینڈنگ مشینوں میں سامان فراہم کرنے کام کرتی تھیں۔ دو سال تک اکٹھے کام کرنے کے دوران ان معلوم ہوا کہ وہ دراصل آپس میں سگے بہن بھائی ہیں، جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے۔



