ترکیہ میں اگر قبل از وقت انتخابات کروائے گئے تو ترک صدر رجب طیب اردوان 2028ء میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں قبل از وقت انتخابات ممکنہ طور پر 16 اپریل 2028ء کو کروائے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے مشیر مہمت اوچم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کے 600 میں سے 360 ارکان نئے انتخابات کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو انتخابات 16 اپریل 2028ء کو منعقد ہو سکتے ہیں۔
مکہ معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے، اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، اردوان