یمنی حوثیوں کا سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام
طائف (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 17 ستمبر 2026ء ) سعودی عرب ایئر ڈیفنس فورسز نے مملکت پر یمنی حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

طائف (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 17 ستمبر 2026ء ) سعودی عرب ایئر ڈیفنس فورسز نے مملکت پر یمنی حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے طائف شہر میں یمنی حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے کچھ عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق یمنی حوثی فورسز کی جانب سے طائف شہر پر ڈرون داغا گیا، حوثیوں کے اس ڈرون کو ہوا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔ ڈرون کا ملبہ شہر طائف میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ملبے سے کچھ عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



