ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2026ء) ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شکیرا کو ادا کیے گئے جر

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2026ء) ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شکیرا کو ادا کیے گئے جرمانوں کی مد میں 6کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔ استغاثہ نے گلوکارہ شکیرا پر 2012 سے 2014 کے دوران 14.5 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام لگایا تھا۔ حکام کے مطابق شکیرا اس عرصے میں سپین میں رہائش پذیر تھیں لیکن ٹیکس ریکارڈ میں اپنی رہائش کسی اور ملک میں ظاہر کرتی رہیں۔دوسری جانب شکیرا نے کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی میں سکون چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دبائو اور جذباتی مشکلات اب ختم ہو گئی ہیں۔گلوکارہ نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین کے ٹیکس حکام نے میرے خلاف سخت رویہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ 2014 تک میری زیادہ تر آمدن عالمی میوزک ٹورز سے آتی تھی اور میںطویل عرصہ سپین سے باہر رہتی تھی۔
Share
ٹیگز