صارفین اب وٹس ایپ پراپنا فون نمبر پوشیدہ رکھ سکیں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2026ء) صارفین اب وٹس ایپ پراپنا فون نمبر پوشیدہ رکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے وٹس ایپ کیلئے "یوزر نیم" کا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ your pho

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2026ء) صارفین اب وٹس ایپ پراپنا فون نمبر پوشیدہ رکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے وٹس ایپ کیلئے "یوزر نیم" کا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ your phone number is personal and sometimes you want to connect without handing it over. that's why we're introducing usernames for WhatsApp.starting this week, you can reserve a username to use later this year when we launch the feature. It takes just a few seconds, make sure…— WhatsApp (@WhatsApp) June 29, 2026 وٹس ایپ کے ایکس ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ "آپ کا فون نمبر ذاتی ہوتا ہے اور بعض اوقات آپ اسے پبلک کیے بنا ہی بغیر ہی رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہم واٹس ایپ کے لیے یوزر نیمز (Usernames) متعارف کروا رہے ہیں۔ اس ہفتے سے، آپ رواں سال کے آخر میں اس فیچر کے باقاعدہ آغاز پر استعمال کرنے کے لیے ایک "یوزر نیم" منتخب کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں، بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہے اور پھر واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں۔ یوزر نیمز واٹس ایپ پر آپ کے فون نمبر کا متبادل نہیں ہیں، آپ کو ایپ رجسٹر کرنے اور استعمال کرنے کے لیے اب بھی اپنے نمبر کی ضرورت ہوگی۔ ایک منفرد یوزر نیم صرف ایک ہی شخص استعمال کر سکتا ہے۔ اپنا یوزر نیم بناتے وقت، ایپ آپ کو بتا دے گی کہ وہ یوزر نیم دستیاب ہے یا نہیں۔ یوزر نیم بکنگ کی سہولت پورے ہفتے کے دوران مرحلہ وار متعارفکروائی جائے گی، اس لیے اگر آپ کو یہ فوری طور پر نظر نہ آئے تو اپنی ایپ چیک کرتے رہیں۔ اس فیچر کو متعارف کروانے سے متعلق ہم نے دفاع کی متعدد تہیں (layers) قائم کی ہیں۔ یوزر نیم کیز (username keys) اس بات کو محدود کرتی ہیں کہ آپ تک کون پہنچ سکتا ہے، ہم اس بات کو محدود کرتے ہیں کہ کوئی بھی اکاؤنٹ کتنے نئے لوگوں سے رابطہ کر سکتا ہے، اور ہمارے سسٹمز بدسلوکی کے پیٹرنز کا پتہ لگاتے اور انہیں بلاک کرتے ہیں۔ اگر کچھ بھی گڑبڑ محسوس ہو، تو ایپ میں اس کی رپورٹ کریں۔
Share
ٹیگز