ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل، وائٹ ہاؤس کی سوشل میڈیا پوسسٹ توجہ کا مرکز بن گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) امریکی پاپ اسٹار Taylor Swiftاور این ایف ایل اسٹار Travis Kelce کی شادی کے بعد امریکی صدر Donald Trump بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) امریکی پاپ اسٹار Taylor Swiftاور این ایف ایل اسٹار Travis Kelce کی شادی کے بعد امریکی صدر Donald Trump بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق Madison Square Garden کے ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام نشر کیا گیا، جس کے بعد دونوں کی شادی کی تصدیق سامنے آئی۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی گئی، جو میڈیسن اسکوائر گارڈن پر نشر ہونے والے پیغام سے ماخوذ تھی تاہم اس میں شادی سے متعلق الفاظ تبدیل کرکے یہ عبارت درج کی گئی کہ "Trump is your President"۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں ٹیلر سوئفٹ کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتے، جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف Kamala Harris کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
Share
ٹیگز