ویسٹ انڈیز میں ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 وکٹیں، محمد عباس نے وسیم اکرم کا 26 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زیادہ وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا 26 سالہ ملکی ریکارڈ براب

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2026ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر ایک ٹیسٹ اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زیادہ وکٹیں لینے کا وسیم اکرم کا 26 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا۔ 36 سالہ عباس نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 58 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جو ویسٹ انڈیز کیخلاف اس کے ہوم گرائونڈ پر اپنے چھٹے میچ میں دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اننگز میں 5 کھلاڑی آئوٹ کیے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ویسٹ انڈیز میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز لیجنڈری آل رائونڈر اور سابق کپتان عمران خان کے پاس ہے جنہوں نے 8 میچز میں 3 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، وسیم اکرم (9 میچز) اور محمد عباس اب 2،2 مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیکر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد عباس نے 2017ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے اب تک 30 میچز میں 22.38 کی شاندار اوسط سے 118 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ محمد عباس 2010ء کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی پیسر بھی بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 7 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ حسن علی اب تک 6 مرتبہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لیکر اس لسٹ میں دوسرے، جنید خان 5 بار 5 یا زیادہ شکار کرکے تیسرے جب کہ شاہین آفریدی 4 مرتبہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Share
ٹیگز