پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا نے شان ٹیٹ کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شان ٹیٹ قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ ہیں اور وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ وہ پی ایس ایل کے علاوہ بھی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔
شان ٹیٹ نے پاکستانی بولرز کی محنت قابل تعریف اور خوش آئند قرار دے دی