Odd News
یورپی گھروں کی دیواروں میں ’انسولین‘ لگانے کا دعویٰ، بھارتی ٹی وی اینکر مذاق کا نشانہ بن گئیں
بھارتی ٹی وی نیوز اینکر روبیکا لیاقت یورپ میں گرمی کی شدید لہروں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایک لفظ کی غلطی پر تنقید اور طنز کا نشانہ بن گئیں۔
مصنف Rubab Shakeel37K بار پڑھا

بھارتی ٹی وی نیوز اینکر روبیکا لیاقت یورپ میں گرمی کی شدید لہروں کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایک لفظ کی غلطی پر تنقید اور طنز کا نشانہ بن گئیں۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں یورپ کی گرمی کی لہر پر گفتگو کرتے ہوئے روبیکا لیاقت نے یورپی ممالک میں گرمی کی شدت کی مختلف وجوہات بیان کیں۔
انہوں نے تیسری وجہ نمی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں گرمی کی لہر کے دوران ہوا کی آمد و رفت رک جاتی ہے، جس کے باعث پسینہ خشک نہیں ہوتا اور گھٹن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
بھارت کے سرکاری ٹی وی کی سینئر نیوز اینکر چل بسیں


