امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات کے دوران پیش آنے والا ایک غیر رسمی لمحہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں صدر ٹرمپ کو سامنے والی نشست پر بیٹھے ہوئے سانسوں کو تر و تازہ کرنے والی منٹس کینڈی نکالتے اور نائب صدر جے ڈی وینس کو پیش کرتے دیکھا گیا۔
اس دوران ٹرمپ نے ایک کینڈی اپنے منہ میں اچھال کر ڈالنے کی کوشش کی، تاہم وہ پہلی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔
امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر سینیٹر لنزے گراہم کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

71 سالہ ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 11 جولائی کو شہ رگ (Aortic Tear) پھٹنے کے باعث چل بسے تھے۔
ان کی آخری رسومات میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
دوسری جانب تقریب کے دوران ٹرمپ کی توجہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے قریبی دوست لنزے گراہم کی وفات پر گہرے رنج و غم میں تھے، جبکہ آن لائن گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔