Odd News
جیل سے بچنے کیلئے موت کا ڈرامہ رچانے والا ’مردہ‘ پکڑا گیا
چین کے صوبے ہونان کی پولیس نے حال ہی میں ایک ایسے انوکھے کیس کی تفصیلات جاری کی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
79K reads

چین کے صوبے ہونان کی پولیس نے حال ہی میں ایک ایسے انوکھے کیس کی تفصیلات جاری کی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
’سی‘ نامی شہری کو جب پولیس نے شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے روکا، تو ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی دو بار بغیر لائسنس کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے پکڑا جا چکا ہے۔
تیسری بار پکڑے جانے پر اسے شدید خدشہ تھا کہ اس بار اسے سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا۔
ضمانت پر رہائی کے دوران سزا سے بچنے کے لیے اس نے ایک انتہائی خوفناک اور انوکھا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو منایا کہ وہ اس کی جعلی موت اور جنازے میں ان کی مدد کریں۔
بھارت: ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلیدونوں نے آئی آئی ٹی مدراس کے آن لائن ڈیٹا سائنس اینڈ ایپلی کیشنز پروگرام مکمل کیا تھا۔ اگرچہ ماں اور بیٹے نے الگ الگ وقت پر پروگرام میں داخلہ لیا تھا، لیکن اتفاق سے ان کی ڈگریاں ایک ہی تقریب میں عطا کی گئیں۔
منصوبے کے تحت انہوں نے پہلے سے ایک تابوت خریدا، گھر میں ادویات کی خالی بوتلیں بکھیر دیں اور اس نے سانس روکنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولنگ آلات کا استعمال کیا تاکہ لگے کہ اس کی موت ادویات کی زیادتی سے ہوئی ہے۔
جنازے کے دوران اس کی ماں اور دادی نے اس کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ دیا اور پڑوسیوں کو بتایا کہ ادویات کے اثر سے اس کا چہرہ مسخ ہو گیا ہے۔
جس دن موت کا ڈرامہ رچایا گیا، اسی دن اسے جلدی میں دفنا دیا گیا لیکن جب تابوت کو قبر میں اتارا جا رہا تھا، تب تک وہ شخص چپکے سے دوسرے صوبے کی طرف فرار ہو چکا تھا۔
بدقسمتی سے اس کا یہ خوفناک ڈرامہ زیادہ دن نہ چل سکا، پولیس کو کچھ باتوں پر شدید شک ہوا۔
برطانیہ: فریج میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے پکڑ لیابرطانوی پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں بھی تھا۔
تابوت اس کی مبینہ موت سے پہلے ہی خرید لیا گیا تھا، گھر والوں نے موت کے وقت نہ ایمبولینس کو بلایا اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دی۔ نہ تو کوئی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوا تھا اور نہ ہی اس کی میت کو جلانے کا کوئی سرکاری ریکارڈ تھا۔
پڑوسیوں کے شک اور سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج سے تصدیق ہو گئی کہ وہ زندہ ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا، جہاں عدالت نے اسے 5 ماہ قید اور 20 ہزار یوآن جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مجرم کو چھپانے اور سچ چھپانے پر اس کی والدہ اور دادی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Share
ٹیگز