Odd News
سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا امریکی شہری کو مہنگا پڑ گیا
امریکی شہری کو ایک پہیے والی سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، اپنی بھنویں جلا بیٹھا۔
27K reads

امریکی شہری کو ایک پہیے والی سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، اپنی بھنویں جلا بیٹھا۔
ڈیوڈ رش نامی شہری پہلے ہی یونی سائیکل چلانے اور جگلنگ (چیزیں ہوا میں اچھال کر پھر پکڑنے) کے کئی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔
اس نے بتایا کہ جب اس نے مسلسل 37 جلتی ہوئی مشعلیں پکڑنے کے سابقہ ریکارڈ کو توڑنے کا فیصلہ کیا تو وہ کافی پراعتماد تھا، حالانکہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔
رش نے آن لائن اپنی تحریر میں بتایا کہ اصل خطرے کا ذکر کوئی بھی سرکاری قواعد و ضوابط کی کتابوں میں نہیں کرتا۔ جیسے ہی آپ جلتی ہوئی مشعلوں کو اچھالتے ہوئے ایک پہیے والی سائیکل کو آگے بڑھاتے ہیں تو سائیکل چلنے کی رفتار سے پیدا ہونے والی ہوا کا بہاؤ شعلوں کو سیدھا واپس آپ کے چہرے کی طرف دھکیلتا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ پہلی بار اپنی یونی سائیکل پر جلتی ہوئی مشعلوں کو جگل کرنے کی کوشش کے دوران اس کی بھنویں اور ہاتھوں کی پشت کے بال جھلس گئے۔
آخرکار وہ اپنی رفتار اور توازن قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا اور 175 کامیاب کیچز کیے، جو پہلے کے عالمی ریکارڈ سے چار گنا سے بھی زیادہ تھے۔ رش کی اس کوشش کی ویڈیو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دیکھی گئی اور اب وہ باضابطہ طور پر اسکے عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دیے گئے ہیں۔
Share
ٹیگز