سوات میں تھانہ کبل کے نزدیک دھماکہ، 7 افراد شہید، 18 زخمی
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2026ء) سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہو

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2026ء) سوات کے تھانے کبل کے مرکزی دروازے کے سامنے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار اور سویلین سمیت 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گیا ہے۔ سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیر قیادت میں جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو سنٹرل ہسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔ خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتدائ تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں۔ ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتہ لگا کر ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Share
ٹیگز