دیوی بائی خوشحال داس ڈیوآنی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری جنرل سرجیکل میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) دیوی بائی خوشحال داس ڈیوآنی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام، ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب سے گزشتہ دنوں اوتھل میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم، سول

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) دیوی بائی خوشحال داس ڈیوآنی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام، ٹرسٹ کے سربراہ ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب سے گزشتہ دنوں اوتھل میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم، سول ہسپتال روڈ اوتھل میں منعقد کیے گئے فری جنرل سرجیکل میڈیکل کیمپ کے بعد سرجری کے مستحق مریضوں کے مفت آپریشنز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ مفت آپریشن معروف سرجن ڈاکٹر منظور احمد بلوچ اور ڈاکٹر عبداللہ حسین کی نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر تولا رام لاسی کی خصوصی کاوشوں اور ماہر سرجنز کی پیشہ ورانہ مہارت کے نتیجے میں اب تک مختلف نوعیت کے کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے دیوی بائی خوشحال داس ڈیوآنی ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈاکٹر تولا رام لاسی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ تحسین اور مثالی اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے بعد ضرورت مند مریضوں کے بلا معاوضہ آپریشنز کا انتظام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت عملی اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تولا رام لاسی کی کاوشوں سے جدید طبی سہولیات غریب، نادار اور مستحق مریضوں کو ان کے اپنے علاقے میں میسر آ رہی ہیں، جس کے باعث انہیں معیاری علاج کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض بھی ان خدمات سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے فلاحی اقدامات معاشرے میں خدمتِ خلق، انسان دوستی اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے دیوی بائی خوشحال داس ڈیوآنی ویلفیئر ٹرسٹ، ڈاکٹر تولا رام لاسی، ڈاکٹر منظور احمد بلوچ اور ڈاکٹر عبداللہ حسین کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی مفت طبی کیمپوں اور بلا معاوضہ آپریشنز کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکیں
Share
ٹیگز