National
یوم شہداپولیس خیبر پختونخوا کی مناسبت سے صدر ڈویژن کے پولیس افسران کی شہداء کے قبروں پر حاضری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2026ء) یوم شہداء پولیس خیبرپختونخوا کی مناسبت سے ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر وا
126K reads

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2026ء) یوم شہداء پولیس خیبرپختونخوا کی مناسبت سے ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر واجد خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدوں کو الگ الگ سلامی پیش کی، پولیس افسران نے شہیدوں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور تمام شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کے ورثا سے ملاقات بھی کی۔
Share
ٹیگز