بلوچستان کے سمر اور ونٹر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے،محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔محکمہ کے مطابق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی یا سرکاری حیثیت نہیں، لہٰذا والدین، اساتذہ، طلبہ اور عوام الناس اس پر یقین نہ کریں اور اسے مکمل طور پر نظر انداز کریں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ پہلے سے جاری کردہ سرکاری شیڈول کے مطابق سمر اور ونٹر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر، 3 اگست 2026 سے معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔محکمہ نے تمام ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (اسکولز)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس سرکاری وضاحت کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں تک فوری طور پر پہنچائیں، تاکہ جعلی نوٹیفکیشن کے باعث کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
Share
ٹیگز