یورپ کے ملک جرمنی میں سال 2026 میں ویزہ فری انٹری کے اہل 62 ممالک کی فہرست سامنے آ گئی ہے، کیا پاکستان بھی فہرست میں شامل ہے؟ اہل ممالک کے شہری بغیر ویزا جرمنی میں داخل ہوسکتے ہیں اور 90 دن تک قیام بھی کرسکتے ہیں۔ وفاقی دفترخارجہ کے مطابق جرمنی میں رواں سال 2026 میں یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے 62 ممالک کے شہری بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں۔ اہل مملک کیلئے استثنیٰ کا اطلاق 180 دن کی مدت کے دوران سیاحت، کاروباری دوروں ... مزید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) یورپ کے ملک جرمنی میں سال 2026 میں ویزہ فری انٹری کے اہل 62 ممالک کی فہرست سامنے آ گئی ہے، کیا پاکستان بھی فہرست میں شامل ہے؟ اہل ممالک کے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 جولائی 2026ء ) یورپ کے ملک جرمنی میں سال 2026 میں ویزہ فری انٹری کے اہل 62 ممالک کی فہرست سامنے آ گئی ہے، کیا پاکستان بھی فہرست میں شامل ہے؟ اہل ممالک کے شہری بغیر ویزا جرمنی میں داخل ہوسکتے ہیں اور 90 دن تک قیام بھی کرسکتے ہیں۔ وفاقی دفترخارجہ کے مطابق جرمنی میں رواں سال 2026 میں یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر کے 62 ممالک کے شہری بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں۔ اہل مملک کیلئے استثنیٰ کا اطلاق 180 دن کی مدت کے دوران سیاحت، کاروباری دوروں اور خاندانی دوروں پر ہوتا ہے۔ یہ ویزہ سیاحوں کو جرمنی میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ کچھ اہل مسافروں کو جرمنی میں داخلے کے بعد مخصوص رہائشی اجازت نامے کیلئے درخواست دینے کی بھی اجازت دی جا سکتی ہے، جو امیگریشن کے ضوابط پر منحصر ہوگی۔
ان 62 اہل ممالک کی مکمل فہرست درج ذیل ہے، جہسا کہ البانیہ، اندورا، انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بہاماس، بارباڈوس، بوسنیا، ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، جارجیا، گریناڈا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ہانگ کانگ، اسرائیل، جاپان، کریباتی، کوسوو، مکاؤ، ملائیشیا، مارشل جزائر، ماریشس، میکسیکو، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، مونٹی نیگرو، نیوزی لینڈ، شمالی مقدونیہ، نکاراگوا، پلاؤ، پانامہ، پیراگوئے، پیرو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ، گریناڈائنز، ساموا، سان مارینو، سربیا، سیشلز، سنگاپور، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، تائیوان، تیمور لیستے، ٹونگا، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، تووالو، یوکرین، متحدہ عرب امارات، ریاستہائے متحدہ یوراگوئے، وانواتو ویٹیکن سٹی، وینزویلا شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان جرمنی میں ویزا فری داخلے کے اہل ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
Share