لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر 2026ء) TECNOنے پاکستان میں نیا SPARK 50 Pro متعارف کرا دیا ہے، جو طویل دورانیے کی بیٹری، تیز رفتار چارجنگ، فلیگ شپ معیار کے پانی اورڈسٹ پروٹیکشن اور Sonyکی جدید امیجنگ ٹیکنالوجی کو ایک ہی ڈیوائس میں پیش کرتا ہے۔ ایسے فیچرز عموماً اس پرائس کیٹیگری میں الگ الگ دیکھنے کو ملتے ہیں، تاہم SPARK 50 Proمیں یہ تمام خصوصیات 74,999/-کی قیمت میں متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ ڈیوائسTECNOکی "Never Miss Out" کیمپیئن کا مرکز ہے۔SPARK 50 Pro میں 6000mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو 60W Super Charge کے ساتھ صرف 55 منٹ میں زیروسے 100 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر یہ بیٹری 43.6 گھنٹے تک واٹس ایپ وائس کالز، 13.99 گھنٹے یوٹیوب اسٹریمنگ، 9.54 گھنٹے ٹک ٹاک یا 8.49 گھنٹے پب جی گیم پلے فراہم کر سکتی ہے۔