Money
رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ گئی۔
مصنف زرمین زہرا33K بار پڑھا

نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوارکا ڈیٹا جاری کردیا۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر9.51 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2026 میں آٹو موبائل کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 57 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 40.22 فیصد اضافہ، ٹوبیکو کی پیداوار میں 35.82 فیصد اضافہ ہوا۔



