پی ٹی آئی دور کی 2019 کی پالیسی ختم کر کے اپنا الاٹمنٹ و کرایہ داری ایکٹ بحال کیا جائے،کاروباری حضرات
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) سرگودھا شہر میں پچاس سال سے دوکانوں میں کاروبار کرنے والے کرایہ داروں کو بورڈ آف ریونیو نے الاٹمنٹ منسوخ کر کے نئی نیلامی میں ڈال دیا جس سے متاثرہ ہزاروں

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2026ء) سرگودھا شہر میں پچاس سال سے دوکانوں میں کاروبار کرنے والے کرایہ داروں کو بورڈ آف ریونیو نے الاٹمنٹ منسوخ کر کے نئی نیلامی میں ڈال دیا جس سے متاثرہ ہزاروں خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی دور میں بنائی گئی 2019 پالیسی کو فل الفور ختم کر کے اپنا الاٹمنٹ و کرایہ داری ایکٹ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں تینوں کمرشل پلازوں شاہین شاپنگ سنٹر ،پنجاب پلازہ اور شیر دل مارکیٹ سمیت شہر بھر میں سیکنڑوں سرکاری دوکانات میں پچاس سال سے کاروبار کرنے والے کرایہ داروں کو بورڈ آف ریونیو پنجاب نے الاٹمنٹ منسوخ کر کے نئی نیلامی میں ڈال دیا۔ جس سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیلامی کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائی گئی 2019 پالیسی کو فل الفور ختم کر کے پرانا الاٹمنٹ و کرایہ داری نظام بحال کیا جائے اس موقع پر انہوں نے نیلامی میں حصہ لینے سے انکار کے ساتھ 2019 کی پالیسی کو تاجران کرپشن قرار دے کر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تاجران نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے حواریوں کو نوازنے کے لئے 2019 کی پالیسی کا کر پچاس سالہ کرایہ دار دوکانداروں سے کاروبار چھین لینے کا اقدام اٹھایا اس لئے اب عوام دوست حالیہ حکومت تاجران کو ریلیف دینے کے لئے سرکاری دوکانات کے پرانے باقاعدہ کرایہ دار نظام کو کیا جائے ورنہ متاثرین اپنے بچوں سمیت راست اقدام پر مجبور ہونگے۔



