Money
پشاور میں اشیائے خور و نوش مہنگی
پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
مصنف Bilawal Soomro21K بار پڑھا

پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
پشاور کے ایک دکاندار کے مطابق چاول 360 روپے کلو سے بڑھ کر 380 روپے کلو اور مسور کی دال 240 روپے کلو سے بڑھ کر 260 روپے فی کلو ہو گئی۔
دکاندار نے بتایا ہے کہ لوبیا 460 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 سے بڑھ کر 3300 روپے تک جا پہنچا جبکہ چینی فی کلو 140 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جارہی ہے: وزیراعظم


