اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کا روباری ہفتہ کے آغاز پرمندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 2541.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد167970.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،373کی قیمتوں میں کمی اور 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،مجموعی طور پر 570.46 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 24.67 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 750.84 پوائنٹس کی کمی کے بعد50088.38 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3288.50 پوائنٹس کی کمی کے بعد 239957.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.069 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 67.5 ارب ڈالر ہو گیا،سینرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 97168485 حصص،ویوزہوم اپلائنسز 72901920 حصص اور میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 52841083 حصص کا لین دین ہوا۔ میڈیا ٹائمز لمیٹڈ،فرسٹ پنجاب مضاربہ اور سینچری انشورنس کمپنی سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔