یورپی یونین ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصدکااضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2026ء) یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوںپر12فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2026ء) یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوںپر12فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 957ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںیورپی یونین کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے857ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم 496ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے 461ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصد اورگزشتہ سال اگست کے 433ملین ڈالرکے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 2ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 7.287ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.353ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے۔



