اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود ساڑھے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی اجلاس میں 10 اراکین میں سے 7 نے شرح سود برقرار رکھنے کے لئے ووٹ کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ طویل ہونے سے عالمی سطح پر خام مال اور دیگر اشیاء کے پہلے سے بلند دام مزید بڑھ گئے ہیں۔
جنگ کے باعث عالمی سطح پر سپلائی چین کے مسائل بھی بدستور برقرار ہیں۔ تاہم ملکی معاشی اعداد کافی حد تک کمیٹی کی توقعات کے مطابق رہے ہیں۔