Money
خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
مصنف Rubab Shakeel11K بار پڑھا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
سعودی عرب میں اہم آئل پائپ لائن کی بندش اور خطے میں حوثیوں کے حملوں سمیت بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کے باعث تیل کی رسد سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.90 ڈالرز یعنی 2.77 فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.27 ڈالرز یعنی 2.27 فیصد اضافے سے 102.32 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، برینٹ آئل 105 ڈالر فی بیرل پر آگیا


