آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئلی ہوں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا اجرا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کا معاملہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔