کراچی میں سرکاری نرخ پرایل پی جی کی فراہمی خواب بن گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) کراچی میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری نرخ پر گیس کی دستیابی شہریوں کے لیے خواب بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) کراچی میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری نرخ پر گیس کی دستیابی شہریوں کے لیے خواب بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 258 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخ سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور من مانی فروخت کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہورہا ہے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ مقررہ نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



