Money
سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔
مصنف اشرف ملخم33K بار پڑھا

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 2 ماہ میں197 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے، گزشتہ مالی سال سے رواں مالی سال ریفنڈز کی ادائیگی 40 ارب روپے زیادہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 390 ارب روپے ریفنڈز رکھنے کی حد مقرر کی ہے، 390 ارب روپے سے زیادہ کے ریفنڈز ایف بی آر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔



