پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے کہا ہے کہ موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کی برداشت سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی ہر ماہ بڑھ رہی ہے اور معیشت سست روی کا شکار ہے۔
معیشت اگر آئی ایم ایف نے چلانی ہے تو بزنس کمیونٹی کو واضح کر دیا جائے، پاکستان بزنس فورم